ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی تسنیم کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہےمنشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد اکرم کو عمر قید اور 08 لاکھ روپے جرمانہ اور ملزم بابر علی کو 20 سال قید اور 05لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،قتل کے مقدمے میں گرفتار مجرم محمد لطیف کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی ،دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا ،قتل کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری وکلا بحث کے بعد خارج،واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد خارج،نقدی رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت بعد از گرفتاری وکلا بحث کے بعد منظور،امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظورکرلی۔