• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے الزام کے تحت 28 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 28مقدمات درج کرلیے ، تھانہ کینٹ اور ممتاز آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان شہزاد اور نوید سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ گلگشت کے علاقے میں مسلح ملزمان نے راشد سے موبائل  فون چھین لیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں وقار سے بھی نامعلوم ملزمان موبائل فون لے اڑے، تھانہ کوتوالی کے علاقے میں کامران سے تین ڈاکو  چالیس ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں  عبداللہ سے نامعلوم ملزمان نقدی و موٹرسائیکل چھین کر لے گئے ۔
ملتان سے مزید