ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سوشل میڈیا ٹیم کے جنرل سیکرٹری ملتان سٹی ملک محمد حماد رجوانہ کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹکٹ ہولڈر انجینئر ملک آصف رفیق رجوانہ مہمان خصوصی تھے جب کہ عثمان خان بابر ، زاہد عدنان گڈو ،ملک اشفاق رجوانہ ، بیرسٹر ملک کاشف رفیق رجوانہ ، ملک اعجاز رجوانہ ، مہر عرفان جوئیہ ، مہر فخر ، شیخ خالد ، عمران انصاری ، عارف بدر قریشی ، ڈاکٹر خضر ، مہر جہانزیب اور ملک زوریز رجوانہ سمیت دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹکٹ ہولڈر انجینئر ملک آصف رفیق رجوانہ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اقتصادی چیلنجز پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو رمضان کے مہینے میں ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد اور بھائی چارے کی اہمیت پر زور دیا۔