ملتان( سٹاف رپورٹر) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے اعلیٰ علمی، ادبی، سماجی، رفاہی اور فلاحی خدمات سر انجام دینے والی متعدد شخصیات کو سلام پاکستان ایوارڈ آف آنرز پیش کئے گئے، گزشتہ روز ویمن یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ سیمینار کے اختتام پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ، سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی، پرو وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے یہ ایوارڈز پیش کیے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام شاہ نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے قومی تہوار تزک و احتشام کے ساتھ مناتی ہیں ، 23مارچ 1940ءکا دن پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے جس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔