ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر میں درج مقدمہ نمبر 223/25بجرم 302/ 324/ 148/149 کا مدعی رانا قاسم وغیرہ اور ملزمان رانا محمد علی ، رانا انور کریم وغیرہ بیس سے پچیس نامعلوم اشخاص کے ہمراہ ضلع کچہری پیشی پر آئے تو مدعی اور ملزمان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر لطیف نے کیس کی سنوائی 8/4تک ملتوی کردی جس کے بعد دونوں فریق عدالت عالیہ سے باہر نکلے اور سیشن گیٹ کے سامنے دونوں فریق نے ایک دوسرے سے تلخ کلامی شروع کردی اور بات جھگڑے میں تبدیل ہوکر فائرنگ تک پہنچ گئی فریقین نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،فائرنگ کی وجہ سے راہگیر لڑکی اقصیٰ سمیت سات افراد زخمی ہو گئےجنہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔