ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران گلشن مارکیٹ الخدمت گروپ کا اجلاس زیر صدار ت صدر چوہدری محمد الیاس،جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ منعقدہ ہوا،اجلاس سے خطاب کے دوران صدر چوہدری محمد الیاس،جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ نے کہا کہ ہم سی پی او ملتان ،آرپی او ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق گلشن مارکیٹ میں لیڈیز پولیس کو تعینات کیا جائے۔