ملتان(سٹاف رپورٹر) خود کو اے ایس ایف کا اہلکار ظاہر کرکے نوسرباز سعودیہ پلٹ شہری سے ہزاروں ریال اور سونا لے اڑا،اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ،بستی ملوک پولیس کو بہاولپور کے رہائشی محمد حنان نے اطلاع دی کہ نجی ایئر لائن کی پرواز سے سعودی عرب سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچا اور کار نمبری BCV/406 میں سوار ہوکر گھر جارہاتھا کہ جسونت گر مویشی منڈی کے قریب اچانک نامعلوم افراد جو کار میں سوار تھے نے ہمیں روکا اور اپنی پہچان اے ایس ایف ظاہر کرکے تلاشی شروع کردی اور نوسربازی کرتے ہوئے بیس ہزار سعودی ریال اور دس تولےسونا لیکر فرار ہوگئے ،اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔