ملتان(سٹاف رپورٹر) دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو نے گولی مارکر ایلیٹ فورس کے اہلکار کو زخمی کردیا، نشتر ہسپتال منتقل ،ایلیٹ فورس کا اہلکار محمد نسیم ڈیوٹی پر جارہاتھا کہ اچانک ڈاکووں نے روک لیا اور چھینا جھپٹی شروع کردی، مزاحمت پر ڈاکو نے گولی مارکر اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، زخمی اہلکار کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔