• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیشی پر آنے والی خاتون کا وکیل پر تشدد، تین افراد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری میں پیشی پر آنے والی خاتون کا وکیل پر تشدد، پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ شمس میں درج مقدمہ نمبر 939/24 بجرم 376 کے سلسلے میں صفیہ بی بی اپنے شوہر ناصر اور بھائی اللہ یار کے ہمراہ ضلع کچہری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسن عباس سید کی کورٹ میں پیش ہوئی تو پیشی کے دوران صفیہ بی بی نے مخالف وکیل ملک محمد اختر پڑھیار کو گالیاں دینا شروع کردیں اور تھپڑوں  رسید کیے اور وکلا کیخلاف نعرے بازی شروع کردی، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صفیہ بی بی، اس کےخاوند اور بھائی کو گرفتار کرلیا ۔ 
ملتان سے مزید