• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخدوم سجاد حسین قریشی کی 28ویں سالانہ ختم شریف و برسی کی تقریب کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق گورنر پنجاب دربار حضرت بہاء الدین زکریاؒو حضرت شاہ رکن الدین عالمؒکے سجادہ نشین مخدوم سجاد حسین قریشی (مرحوم) کے28ویں سالانہ ختم شریف و برسی کی تقریب گزشتہ روز دربار حضرت بہاء الدین زکریاؒ کے احاطہ میں منعقد ہوئی،تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی ، تقریب کے اختتام پر میزبان مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے مختصر خطاب میں کہا کہ میرے دادا مخدوم سجاد حسین قریشی اہل ملتان کے دلوں میں بستے ہیں،وہ ایک نیک صفت اور سادہ انسان تھے،انہوں نے ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے،ملکی سلامتی و ترقی اور مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اسیران کی رہائی کے لئے خصوصی دعا کروائی۔
ملتان سے مزید