• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی بزم محب غلامان رسولؐ کے زیر اہتمام جامع مسجد ابو خان اندرون دہلی گیٹ میں ختم قرآن کی تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامع مسجد ابو خان اندرون دہلی گیٹ ملتان میں مرکزی بزم محب غلامان رسولؐملتان پاکستان کے زیرِ اہتمام بانی و سرپرست اعلیٰ حاجی محمد سعید قادری کی زیرِ صدارت نماز تروایح میں قرآن مجید مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم اقبال نعیم اور حاجی محمد سعید قادری نے کہا کہ جنہوں نے قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل کیا، اللہ تعالیٰ نے ان کو بلندیوں سے نوازا، ہمیں نئی نسل میں قرآن کریم کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔
ملتان سے مزید