ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،مظفر آباد پولیس نے ملزم رمضان سے 20لیٹر شراب، ممتاز آباد پولیس نے ملزم دانیال عرف دانی سے 1120گرام چرس ،حرم گیٹ پولیس نے ملزم عبدالرحمان سے 120گرام چرس ،ملزم امین الہٰی سے 5لیٹر ،ملزم ایاز حیدر سے 80لیٹر شراب ،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم آصف سے 100گرام آئس، ملزم قاسم سے 120گرام آئس اور ملزم خالد اقبال سے 240گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،بی زیڈ پولیس نے ملزم عمران سے پسٹل دوگولیاں صدر پولیس نے ملزم عبدالکریم سے پسٹل اور ملزم عبدالکریم عرف رانا بھولا سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلیں، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،نیوملتان پولیس کو یاسر ستار نے بتایا کہ ملزم محمد صدیق نے پلاٹ کا بیعانہ 12لاکھ روپے وصول کرکے پلاٹ ٹرانسفر نہ کیا جس نے رقم کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر جعلی و بوگس پایا گیا،پولیس نے ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دیتے ہوئے کارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سٹی جلالپور پولیس کو ٹریفک وارڈن رائوعمران نے بتایا کہ ملزم وسیم نے اپنی ریڑھی سڑک درمیان لگائی ہوئی تھی جس کو ریڑھی ہٹانے کا کہا تو جان سے مارنے کی دھمکیاں شروع کردی اور کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ارتکاب جرم کیا۔