ملتان ( سٹاف رپورٹر) میو قومی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے ایدھی ہوم ملتان میں مقیم افراد کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر میو قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر اعظم خان میو،بانی چیف آرگنائزر سلیم الرحمٰن میو،سینیئر وائس چیئرمین حاجی نور الدین میو، صوبائی صدر وسیم اکرم میو،میجر ر خالد میو،ضلعی صدر لودھراں صابر میو،نوید الرحمن میو،محمد خالد میو،وقار اعظم میو،سعید الرحمن میو ہمراہ تھے۔