• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی انجمن تاجران گلشن مارکیٹ الخدمت گروپ کےتحت افطار ڈنر آج ہو گا

ملتان ( سٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران گلشن مارکیٹ الخدمت گروپ کے صدر محمد الیاس کی جانب سے 26مارچ بدھ کو میرج ہال نزد ایل بلاک شاہ رکن عالم کالونی پر افطار ڈنر کا انعقاد کیا جا رہا ہے، افطار ڈنر میں سید بابر شاہ ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے پی پی 216،صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب طارق کریم،مہر امجد حنیف سیال (میاں چنوں) مہر ابراہیم سیال (میاں چنوں) حامد ارائیں،جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ سمیت ملتان اور جنوبی پنجاب کی تاجر برادری سیاسی سماجی رہنما شریک ہوں گے۔
ملتان سے مزید