• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی علما کونسل کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سنی علما کونسل ملتان کے صدر ملک محمد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت خلفائے راشدینؓ کے یوم ہائے شہادت اور وفات پر عام تعطیل کر کے سرکاری سطح پر بنانے کا اعلان کرے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی علما کونسل ملتان کے زیر اہتمام چونگی نمبر 14 پر مقامی میرج کلب میں کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر علماء کرام نے امیر المومنین خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت کے حوالے سے آپ ؓکی شجاعت وبہادری اور دین اسلام کے لیے آپؓ کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔
ملتان سے مزید