ملتان (سٹاف رپورٹر) مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے تحت نشتر ہسپتال کے ایس ایم او ڈاکٹر نبیل احمد کو طلب کر لیا گیا،کہا گیا ہے کہ 8اپریل کو ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کے دفتر میں پیش ہوں، مقررہ وقت پر حاضر نہ ہونےکی صورت میں ان کے خلاف یکطرفہ فیصلہ سنا دیا جائے گا۔