• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی فراہمی میں تسلسل نہ ہونے سے ٹریفک پولیس ملازمین کو مشکلات

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)پٹرول کی فراہمی میں تسلسل نہ ہونے سے سٹی ٹریفک پولیس کے ملازمین کو مشکلات کاسامنا ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ رواں سال جنوری میں سٹی ٹریفک پولیس کےملازمین کو پٹرول کی فراہمی بند ہوئی،فروری میں پٹرول ملنا شروع ہوگیا، بعدازاں رمضان المبارک کے شروع کے ایام میں ایک بار پھر فیول کارڈزکے ذریعے پٹرول کی فراہمی بند ہوگئی ۔بعض ملازمین نے جنگ کوبتایاکہ پہلے انہیں 125موٹرسائیکل کے لئے ماہانہ 30لیٹر پٹرول دیاجاتاتھا جو ایس پی تیمورخان کے دورمیں 20 لٹرکردیاگیااسے بھی دوبارہ 30لیٹر کیاجائے،اور جن دنوں فیول کے لئے گورنمنٹ گرانٹ بندہوتو لفٹر فنڈ سے ٹریفک عملے کوفیول دیاجائے۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس عمیر ستی نے جنگ کے رابطہ کرنے پربتایاکہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں بل پینڈنگ ہونے کی وجہ سے کچھ دن کے لئے ایندھن کی فراہمی میں تعطل پیداہواجواب بحال ہوچکاہے اور ٹریفک عملے کوپٹرول فراہم کیاجارہاہے ۔
اسلام آباد سے مزید