• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سماعت مکمل، فیصلہ بعد میں جاری ہو گا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت مکمل ہو گئی جس کا فیصلہ بعد میں جاری ہو گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) حکام کا کہنا ہے کہ ڈیموں میں پانی کی کمی پر مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھ سکتی ہے۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب میں کمی پر پاور ڈویژن اسٹڈی کرائے، پن بجلی کی گرتی ہوئی صورتِ حال کے تناظر میں پلان تیار کیا جائے۔

تجارتی خبریں سے مزید