کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان سلمان علی آغا نے سب سے زیادہ167رنز بنائے۔ ان کا نائب بن کر کم بیک کرنے والے شاداب خان نے پانچ میچوں میں58 رنز بنائے۔ حسن نواز تین صفر اور ایک سنچری کی مدد سے 106، عبدالصمد نے پانچ میچوں میں66، محمد حارث نے65، خوش دل شاہ نے چار میچوں میں40 اور عرفان نیازی نے چار میچوں میں 36رنز بنائے۔ بولنگ میں جیکب ڈفی نے12، حارث رئوف اور جیمی نیشم نے8،8 ، ابرار احمد نے پانچ اور سفیان مقیم نے ایک میچ میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ عباس آفریدی نے تین، شاہین آفریدی نے دو ،خوش دل، محمد علی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔