کراچی(پ ر) اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے تحت رمضان المبارک کے موقع پر لیاری میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں فٹسال، کراٹے، باکسنگ ، جمناسٹک اور چیس شامل ہیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اسپورٹس منور علی مہیسر نے کہا کہ کھیلوں کے حوالے سے لیاری میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے۔