کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب ایک بار پھر نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔سکندر رضا اب دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، بھارت کے ہاردک پانڈیا ٹاپ تھری میں شامل ہوگئے۔ بیٹرز میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ سری لنکا کے پاتھم نسانکا ، تیسرے ،تلک ورما چوتھے،صاحبزادہ فرحان 5ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بولروں میں ورن چکرورتھی پہلے ، راشد خان، دوسرے اور ابرار احمد تیسرے نمبر پر ہیں۔