• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کے پتھیرانا ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کے فاسٹ بولرمتھیشا پتھیرانا ٹی 20ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ کینڈی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انجرڈ ہوئے تھے، اسکین رپورٹ میں پنڈلی میں اسٹرین کی نشاندہی ہوئی، فٹنس کیلئے کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔فاسٹ بولر کی جگہ ایونٹ کے لیے 25 سالہ دلشان مدھوشنکا کو ٹیم شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکا اپنا اگلا میچ زمبابوے کے خلاف 19 فروری بروز جمعرات کو کھیلے گی۔
اسپورٹس سے مزید