• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر : فاٹا اور راولپنڈی کی کامیابی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر میں فاٹا اور راولپنڈی نے اپنے میچز جیت لیے ۔ راولپنڈی نے 181 رنز کے جواب میں بہاولپور کو 110 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اسپنر مہران ممتاز نے پانچ اور مبصر خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ راولپنڈی کیلئے مبصر خان نے 45، حیدر علی نے 43 رنز بنائے۔ ادھر فاٹا نے ڈیرہ مراد جمالی کو 195 رنز کا ٹارگٹ دے کر 120 پر آئوٹ کردیا ۔ فاٹا کے خوشدل شاہ نے 28 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔