کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیوچر اسٹارز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ریجنل اکیڈمیز کے لئے اوپن ٹرائلز میں کراچی کے تقریباً پانچ ہزار نوجوان کرکٹرز نے حصہ لیا ۔ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمر نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام عبداللہ خرم نیازی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز، پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں سے جاری ہے اور یہ اقدام پاکستان کرکٹ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔