کراچی(اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم اتھارٹی نے کراچی میں جدید سہولتوں سے آراستہ نیا کرکٹ اسٹیڈیم بنا نے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کرکٹ گراؤنڈ ، کرکٹ اکیڈمی ، اسپورٹس کمپلیکس ، فلڈ لائٹس اور جدید سہولیات دی جائینگی ۔سابق کپتان راشد لطیف کو پروجیکٹ ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ 9پریکٹس پچز ،بولنگ مشین بھی دستیاب ہوں گی۔