کورٹینا،اٹلی (اسپورٹس ڈیسک) امریکی اسکیئر میکائیلا شیفرن نے اولمپک سلالم میں تیسرا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ۔30 سالہ شیفرن اس سے قبل سوچی اور پیونگ چانگ اولمپکس میں بھی طلائی تمغہ جیت چکی ہیں۔ فتح کے بعد گفتگو میں شیفرن نے کہا کہ والد کی موت کے بعد یہ لمحہ جذباتی طور پر انتہائی مشکل تھا ۔ والد کے انتقال کے بعد طویل عرصہ کھیل سے دور اور ذہنی دباؤ کا شکار رہی، تاہم اس کامیابی نے نئی طاقت دی۔