اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) راشد محمود لنگڑیال کی گریڈ 22 میں ترقی، چیئرمین ایف بی آر ذمہ داریاں جاری رکھیں گے وفاقی بورڈ آف ریونیو (FBR) نے 26 مارچ 2025 کو ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے بی ایس 22کے افسر، راشد محمود نے 26 مارچ 2025 کو چئیرمین(بی ایس 21) وفاقی بورڈ آف ریونیو کے عہدے کا چارج چھوڑا اور اسی دن بی ایس 22کے چئیرمین وفاقی بورڈ آف ریونیو کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ راشد محمود نے اس عہدے پر اپنی نئی ذمہ داریاں شروع کر دی ہیں اور ان کی تعیناتی وفاقی حکومت کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق کی گئی ہےحکومت پاکستان، کابینہ سیکریٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن نمبر 1/6/2025-E-5 (PAS) جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر راشد محمود لنگڑیال جو اس وقت چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے عہدے پر تعینات ہیں کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔