لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے 16 مزید نرسزکو غیر حاضری کی بنیاد پر معطل کر دیا ، ان کو فوری طور پر اپنی ڈیوٹی چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے ،جس کے بعدغیر حاضری کی بنیاد پر معطل ہونیوالی نرسز کی تعداد 35 ہو گئی ہے، معطل ہونیوالوں میں سروسز ہسپتال کی سعدیہ احمد،سحرش ارشد،نصرت چیمہ شامل ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ سے میل نرس راشد علی ، صو بیہ حسن، جنرل ہسپتال سے غلام فاطمہ ، خاور سعدیہ ، فردوس حمید چلڈرن ہسپتال ی جناح ہسپتال سےثمینہ ناز، زرنگار مشال سر گنگارام ہسپتال سے صنوبر رمضان اور میو ہسپتال سے نازیہ احمد بخش شامل ہے ۔نرسنگ انسٹرکٹر حنا اسلم نرسنگ کالج میو ہسپتال نرسنگ انسٹرکٹر تبسم ضیا سروسز ہسپتااورجناح ہسپتال سے رضیہ بیگم کو بھی معطل کر دیا گیا اب تک 35نرسز کو معطل کیا جا چکا ہے۔