• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان پاکستان کا محسن صوبہ، ہمیشہ نظرانداز کیا گیا، مرکزی مسلم لیگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سردار حافظ امجد نے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ، جس کی وجہ سے یہاں احساس محرومی بڑھا ، بلوچستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں ، مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے عوام کے حقوق کا دفاع کرے گی ، ہمارا دل بلوچستان کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔ یہ بات کوئٹہ میں نظریہ پاکستان کانفرنس سے مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صوبائی صدرسردار حافظ محمد امجد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا محسن صوبہ ہے ، اس صوبہ نے پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ،بلوچستان وسائل سے مالا مال ہے ، عوام کی محرومیوں کے ذمہ دار حکمران ہیں ، بلوچ عوام محب وطن ہیں ، بلوچستان کو اس کا حق ملنا چاہئے ، بلوچستان میں دشمنوں کی سازشیں اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ختم ہوں گی ، انہوں نے کہاکہ ہم سیاستدانوں سے گزارش کرتے ہیں کہ آئیں متحد ہوکر پاکستان کے استحکام کے لیے سیاست کریں۔ہماری جنگ بقائے پاکستان اور احیائے نظریہ پاکستان کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان پر قوم کو متحد کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید