• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا: تاریخ کی سب سے بڑی جنگل کی آگ، ہلاکتیں 26 ہو گئیں

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی کوریا میں تاریخ کی سب سے بڑی جنگلاتی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی علاقے میں ہفتے کے آخر میں جنگلات میں لگنے والی آگ نے جنوب مشرقی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

سربراہ ڈیزاسٹر اینڈ سیفٹی ڈویژن کے مطابق جنوب مشرقی علاقے میں آگ پھیلنے سے تقریباً 27 ہزار افراد کو فوری طور پر نقل مکانی کرنے پر مجبور کر دیا۔

آگ کے باعث سڑکیں بند ہو گئیں جبکہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔

 حکام کے مطابق 35,810 ایکڑ رقبہ جل چکا ہے، جو 2000ء میں مشرقی ساحلی آگ سے بھی زیادہ ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک افراد میں مقامی افراد کے علاوہ 3 فائر فائٹرز اور ایک ہیلی کاپٹر پائلٹ بھی شامل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید