• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے: سمے رائنا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی ٹیلنٹ شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کے میزبان، کامیڈین و یوٹیوبر سمے رائنا کا کہنا ہے کہ میری ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

سمے رائنا نے اعتراف کیا ہے کہ شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ تنازع نے میری ذہنی صحت اور کینیڈا کے دورے کو بھی متاثر کیا ہے۔

اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا جو اپنے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کے تنازع کے فوراً بعد اپنے کینیڈا کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے تھے، اب ممبئی واپس آ گئے ہیں اور آخر کار انہوں نے اس معاملے پر اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔

متعدد سمن کے بعد سمے رائنا اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے رواں ہفتے کی پیر کو مہاراشٹر سائبر پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔

انہوں نے پولیس کے سامنے ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے احساس ہے کہ میں نے جو کہا وہ غلط تھا، میں نے جو کہا اس پر مجھے افسوس ہے، جو ہوا وقت اور جذبات کے بہاؤ میں ہوا، میرا متنازع جملے کہنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آئندہ محتاط رہوں گا کہ اور اگلی بار ایسا دوبارہ نہیں ہو گا۔

بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے سمے رائنا نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس پورے معاملے کی وجہ سے میری ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، میرا کینیڈا کا دورہ بھی ٹھیک نہیں رہا، میں نے جو کچھ کہا اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں، میں جانتا ہوں کہ میں نے کیا غلط کہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 10 فروری کو اس تنازع  نے جنم لیا تھا جب یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ عرف بیئر بائسپس نے سمے رائنا کے یوٹیوب شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ پر فحش خیالات کا اظہار کیا تھا۔

بعد ازاں رنویر الہٰ آبادیہ نے ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کرتے ہوئے اپنے بیان اور خیالات پر معافی مانگی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید