کراچی(اسٹاف رپورٹر)27 رمضان المبارک جمعہ کونمائش تا تبت سینٹر "یوم القدس ریلی" کی مناسبت سے ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے متبادل روٹ پلان جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق تین ہٹی یا لسبیلہ سے آنے والا ٹریفک گرومندر سے دائیں جانب سولجر بازار اور بائیں بنوری سنگل سے جیل چورنگی ، پی پی چورنگی سے اپنی منزل کی جانب جا سکےگا ،پریڈی اسٹریٹ وریگل سے جانب تبت سینٹر جانے والے ٹریفک کو پریڈی چوک اور صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کی جانب ، عید گاہ چوک سے تبت سینٹر جانے والی ٹریفک کو جوبلی سے آغا خان سوئم روڈ سے بائیں جانب انکل سریا اور کوسٹ گارڈ سے سولجر بازار یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا،داؤد پوتہ روڈ ، لکی اسٹار سے آنے والے ٹریفک کو پریڈی چوک سے دائیں جانب صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کی جانب ،آ ٓغا خان سوئم روڈ ، گارڈن سے کوسٹ گارڈ آنے والے ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے جانب گرومندر موڑ دیا جائے گا۔