• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن ٹروڈو کی پارٹی نے بھارتی نژاد رکن پارلیمنٹ کا ٹکٹ منسوخ کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک)کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی نے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے والے بھارتی نژاد رکن پارلیمنٹ کا ٹکٹ منسوخ کر دیا ۔ کینیڈا کی لبرل پارٹی نے بھارتی نژاد ایم پی چندرا آریہ کو پارٹی قیادت کے لیے انتخاب لڑنے اور اپنے اوٹاوا نیپین حلقے سے دوبارہ انتخاب لڑنے کے لیے نامزدگی داخل کرنے سے روک دیا ہے۔ ایم پی چندر آریہ کا تعلق بھارت سے ہے، وہ بھارتی نژاد ہیں۔ وہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کی وکالت کرتے رہے ہیں، جب بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں تلخی آئی تو انہوں نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کی بات کی ہے۔جسٹن ٹروڈو کی پارٹی ایم پی چندر آریہ پر بھارتی حکومت کے ساتھ روابط کا الزام لگاتی رہی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید