• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کا ایمبولینسوں پر فائرنگ کا اعتراف، حماس کی مذمت، جنگی جرم قرار

غزہ (اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اعتراف کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں ایمبولینسوں کو مشکوک گاڑیوں کے طور پر شناخت کرنے کے بعد ان پر فائرنگ کی تھی، حماس نے اسے جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ، جس میں کم از کم ایک شخص شہید ہوا تھا۔حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ رفح میں شہری دفاع اور فلسطینی ہلال احمر ٹیموں کے خلاف جان بوجھ کر اور وحشیانہ قتل عام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ جنیوا کنونشنز کی صریح خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے، انہیں بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے ۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے کہا کہ 18 مارچ سے گنجان آبادی والے علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں سیکڑوں بچے اور عام شہری شہیدہو چکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید