ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیشی پولیس نے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف حکومت کا تختہ الٹنے کی مبینہ سازش پر نیا فوجداری مقدمہ درج کر لیا۔بنگلہ دیشی پولیس نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف ان کی جگہ لینے والی حکومت کا تختہ الٹنے کی مبینہ سازش پر نیا فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق عوامی لیگ کے اراکین نے حسینہ کےاقتدار کو بحال کرنے کے مقصد سے خانہ جنگی شروع کرنے کی سازش کی۔