واشنگٹن (اے ایف پی) ایک اور امریکی جج نے جمعرات کوعارضی حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹرانس جینڈرز کی فوج میں خدمات پر پابندی کو روک دیا ، جس سے صدر کی ٹرانس جینڈر افراد کو فوج میں خدمات سرانجام دینے سے روکنے کی کوششوں کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔جج بینجمن ایچ سیٹل نے لکھا کہ حکم امتناعی کی عدم موجودگی میں تمام ٹرانسجینڈر سروس کے اراکین کو ان کے منتخب کردہ فوجی سروس کیریئر سے محروم ہونے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔