• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ویں شب، مسجد الحرام میں 34 لاکھ افراد نے نماز ادا کی

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم، نمائندہ خصوصی) حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ غازی الشہرانی نے کہا ہے کہ 27ویں شب مسجد الحرام میں 34لاکھ افراد نے نماز ادا کی ہے جبکہ 26ویں رمضان میں 8لاکھ افراد نے عمرہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کے زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ منظم کرنے کا منصوبہ انتہائی کامیاب رہا ہے۔دوسری طرف مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں لاکھوں افراد نے رمضان کی 27 ویں شب کو عشا اور تراویح ادا کی ہے۔ سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور زائرین افطار سے بہت پہلے حرمین پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔مسجد الحرام میں تیسری توسیع ، تمام منزلیں، دالان، تہ خانے، چھتیں اور اطراف کے علاقے نمازیوں سے بھر گئے،، انتظامیہ نے 27ویں شب کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے تھے تاکہ زائرین کو عبادت اور نماز میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دنیا بھر سے سے مزید