اسلام آباد (فاروق اقدس) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے دورہ بھارت کی دعوت قبول کرلی ۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے جس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر پیوٹن بھارت کے دورے پر جارہے ہیں اور ان کے دورے کی تیاریوں کو آخری شکل دی جارہی ہے تاہم ابھی ان کے دورے کی تاریخوں کا تعین نہیں ہوا۔ دوسری طرف امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ روسی صدر کا دورہ آئندہ ماہ اپریل کے وسط کے لگ بھگ عرصے میں ہوسکتا ہے۔