• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاکتیں 1644 ہوگئیں، لاپتہ افراد کی تلاش

کراچی(نیوزڈیسک)میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 1644 ہوگئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار میں زلزے سے 1644سے زائد افراد ہلاک اور 2400افراد زخمی ہوئے۔خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ امریکی ایجنسی نے زلزلے میں 10ہزار سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں آنے والا زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے جھٹکے 900کلو میٹر دور تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے جہاں متعدد تعمیراتی اسٹرکچر اور عمارتیں منہدم ہو گئیں۔اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے بھارتی ریاستوں میگھالیہ اور منی پور، بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور چین میں بھی محسوس کیے گئے۔دوسری جانب بنکاک کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں تعمیراتی اسٹرکچر میں کریکس پڑنے کی 2000رپورٹس موصول ہوئیں، ایک زیر تعمیر بلند عمارت گرنے سے 10افراد ہلاک اور 100مزدور لاپتہ ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق بنکاک میں 33منزلہ عمارت کا اورگرنےسے47افراد ملبے تلے دبے ہیں۔ میانمار میں زلزلے سے 2900 عمارتوں، 30 شاہراؤں اور 7 پُلوں کونقصان پہنچا ہے۔خیال رہےکہ گزشتہ روز میانمار اور تھائی لینڈ میں طاقتور شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر منڈالے سے 17.2 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید