کراچی (اسد ابن حسن) کینیڈین حکومت نےآٹھ ممالک کے بعد اب سعودی عرب کو بھی اس فہرست میں شامل کر لیا ہے جہاں وزٹ کرنا خطرے سے خالی نہیں تاہم اس فہرست میں پاکستان شامل نہیں ہے۔ سرکاری طور پر کینیڈا حکومت نے اپنے شہریوں کو ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ کینیڈین حکومت نے جن ممالک کے سفر پر اپنے شہریوں کو جانے سے محتاط رہنے کی فہرست جاری کی تھی ان میں فرانس، چین، اٹلی، متحدہ عرب امارات، اسپین، برازیل، انڈیا اور جنوبی افریقی ممالک شامل ہیں۔