• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 25 مقدمات درج کرلیے

ملتان( سٹاف رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 25مقدمات درج کرلیے ،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر ناصر عباس اورظفر کا موبائل چھین کر فرار،تھانہ بی زیڈ کے علاقے  میں یاسر سے نامعلوم ملزم  نقدی لوٹ کر فرار،سجاد کا موبائل چھین لیا، تھانہ بستی ملوک کے علاقے  میں اخلاق احمد سے مسلح ملزمان آٹھ ہزار چھین کر فرار ہوگئے جب کہ ظفر حسین ،حسان ،رفیق ، شکیل ،رمضان ،اللہ بخش ،اللہ دتہ ،حاجی طاہر ،اختر ،یاسین ، عثمان،ریاض خان ، شہباز ،محمد دانش ،روزینہ ،وسیم اختر ،ندیم ،عثمان علی ،امیر زیب اور محمد منور کی نقدی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ 
ملتان سے مزید