• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،1200 کلو جعلی کھویا ،ا 900 کلو ناقص گھی تلف

ملتان (سٹا ف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملتان اور وہاڑی میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، ریلوے اسٹیشن، لاری اڈہ، جنرل بس اسٹینڈ پر بیکریوں، ہوٹلوں اور کریانہ سٹورز پر کارروائیاں، وہاڑی میں ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ، 1200 کلو جعلی کھویا تلف، 825 کلو وئے پاؤڈر ضبط، ملتان میں سپر سٹور سے برآمد کیا گیا 900 کلو ناقص گھی تلف، کولیکشن سنٹر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج، پروڈکشن بند کردی گئی، 7 فوڈ پوائنٹس کو 2 لاکھ 67 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،فوڈ سیفٹی ٹیموں نےمسافروں کیلیے معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے ملتان میں بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن پر ہوٹلوں، بیکریوں اور سٹورز جبکہ وہاڑی میں جعلی کھویا تیار کرنے والے ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارکرغیر معیاری گھی موقع پر تلف کردیا گیا۔
ملتان سے مزید