ملتان(سٹاف رپورٹر)کچہری کے باہر فائرنگ کر کے4افراد کو زخمی کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کا معاملہ، ملزمان کے خلاف تھانہ چہلیک میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ میں رانا علی گروپ کے 10 نامزد ملزمان جب کہ 25نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، نامزد ملزمان میں وقاص ہراج ، رانا محمد علی ، اسد عرف منا ، انور عرف انو ، ارسلان ، وسیم ، خاور ، اصغر ، بلال اور بابر شامل ہیں،مقدمہ میں رانا عاصم گروپ کے9نامزد ملزمان جبکہ12نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، دونوں گروپوں کے درمیان گزشتہ سے پیوستہ روز کچہری میں قتل کیس میں پیشی کے موقع پر جھگڑا ہوا تھا۔