ملتان(سٹاف رپورٹر) عید منانے گھر آنے والے شہریوں کو نوسربازوں نے نشہ آور مشروب پلاکر لوٹ لیا،بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل، بستی ملوک پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ لودھراں کے رہائشی محمد سلطان اور اللہ دتہ محنت مزدوری کی غرض سے اسلام آباد گئے ہوئے تھے جو عید منانے کیلئے ملتان پہنچے اور لاری اڈا پر سواری کے انتظار میں موجود تھے کہ اچانک نامعلوم کار جس میں تین افراد سوار تھے نے لفٹ دینے کے بہانے کار میں بٹھالیا اور نشہ آور مشروب و بسکٹ کھلاکر جیبیں خالی کردیں اور کھوہ پکی والا قصبہ مڑل کے پاس بے ہوشی کی حالت میں کار سے پھینک کر فرار ہوگئے، ریسکیو1122 نے متاثرہ افراد کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا جن کا علاج معالجہ جاری ہے، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔