ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت عید انتظامات بارے جائزہ اجلاس ہوا، اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ عید کی چھٹیوں پر خصوصی طور پر پبلک ٹرانسپورٹ پر کرایوں کو مانیٹر کیا جائے،تمام پبلک ٹرانسپورٹ کی مکمل انسپکشن، فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے سیکرٹری آر ٹی اے ذمہ دار ہوگا، اوور چارجنگ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نجی سیکٹر کے ذریعے ڈویژن کی صفائی یقینی بنائے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔