• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے چاند رات کے لیے جامع ٹریفک پلان تیارکرلیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے چاند رات کیلئے جامع ٹریفک پلان تیارکرلیا، ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے اسپیشل اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے، شہر بھر میں رانگ پارکنگ کو ختم کرنے کے لئے ٹریفک لفٹرز کی بھی ڈیوٹی لگائی جائے گی بازاروں میں خواتین کی حفاظت کیلئے لیڈی ٹریفک سٹاف بھی پیٹرولنگ کرے گا، تیز رفتاری، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا، شہر کے تمام فلائی اوورز پر اور مارکیٹس میں مزید اضافی نفری تعینات کی جائے گی، عوام الناس سٹی ٹریفک پولیس سے تعاون کریںشہری صرف پارکنگ ایریا میں گاڑی پارک کریں اور سڑک پر گاڑی پارک نہ کریں، والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں،کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کے لئے نہ دیں ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل کا حصہ نہ بنیں۔
ملتان سے مزید