ملتان (سٹافرپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے فہیم کا موٹر سائیکل رکشہ جبکہ عمار کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ صدر شجاعباد کے علاقہ سے نامعلوم افراد احسان زاہد کے گھر سے چاندی و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے تھانہ سٹی جلالپور کے علاقہ سے سجاد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔تھانہ گلگشت کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے منیر سے ایک لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی گردیزی مارکیٹ سے رشید کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے عدنان کی بائیک سے پارسل چوری کرلئے گئے ماڈل ٹاؤن سے بلال کا موبائل فون چوری ہوگیا جبکہ اسی تھانے کی حدود سے فہیم کی موٹر سائیکل چوری ہوگئیں تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ سے نعیم کے گھر سے بجلی کی تار چوری کرلی گئی تھانہ کینٹ کے علاقہ سے ابوبکر اور رضا کے موبائل فون چوری کرلئے گئے جلیل آباد کے علاقہ سے عارف کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ چہلیک کے علاقہ سے رضوان کا موبائل فون چوری کرلیا گیا جبکہ شاہدہ بی بی کے گھر سے موبائل فون چوری ہوگیے تھانہ مظفر آباد کے علاقہ سے ارشاد کی گاڑی چوری کرلی گئی تھانہ قطب پور کے علاقہ سے مسلح افراد نے دانش سے موبائل و نقدی چھین لی جبکہ مبشر سے بھی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا تھانہ شاہ شمس کے علاوہ سے شمیم بی بی کا موباءل چوری ہوگیا۔