ملتان (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید حمید شاہ شہید کی یوم شہادت کے موقع پر ان کی قبر پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،شہید کی قبر پر حاضری دی گئی، فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے گئے، شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر 29 مارچ 1997 کوتھانہ سٹی شجاع آباد میں تعینات تھے کہ ایک جلوس نعرہ بازی کرتا ہوا تھانے کی طرف بڑھ رہا تھا اور ان کی کوشش تھی کہ تھانے کو آگ لگادی جائے، شہید سب انسپکٹر مظاہرین کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے، شر پسندوں کےگروہ نے ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں و ہ شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،سید حمید شاہ کو ملتان پولیس کا پہلا شہید ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔