• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید نواب غوث بخش رئیسانی کی 38 ویں برسی آج منائی جائیگی

کوئٹہ(پ ر) چیف آف سراوان و سابق گورنر بلوچستان شہید نواب غوث بخش خان رئیسانی کی 38 ویں برسی آج منائی جائیگی،وہ 1924ء کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کانک میں نواب سر اسد اللہ خان رئیسانی کے یہاں پیدا ہوئے ،انہوںنے دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کرنل براؤن کیمبرج اسکول دہرہ دون ،کراچی کے گرائمر اسکول اور چیفس کالج میں بھی زیر تعلیم رہے نواب غوث بخش رئیسانی نے 1974 میں لاہور میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے لیے صدر پاکستان کے خصوصی ایلچی کی ذمہ داریاں نبھائیں وہ صوبائی کابینہ میں سینئر وزیر ، وزیر خزانہ اور زراعت کے عہدؤں پر بھی فائز رہے ، انہوں نے بلوچستان میں علم، روشنی، اخوت، اتحاد، محبت اور امن کو فروغ دیا نواب غوث بخش رئیسانی اصول کے پابند قوت فیصلے کے مالک زندگی کے مقصد و ضرورت اور علاقے کے مسائل سے باخبر باوقار اور پر اعتماد شخصیت کے مالک تھے۔
کوئٹہ سے مزید