• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی خوشیوں میں غرباء ومساکین کو یاد رکھا جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، منصور کاکڑ، خوشحال کاکڑ، ڈاکٹر رستم، ڈاکٹر عبداللہ، سردار بہلول خان اور احمد ولی نے بیان میں تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی عبادات میں فلسطینی مسلمانوں سمیت ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر فلسطین، کشمیر، افغانستان، عراق، شام اور لبنان کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان، ایران، ترکی، سعودی عرب و دیگر اسلامی ممالک متحد ہوجائیں تو کوئی غیر مسلم کسی اسلامی ملک پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے کیونکہ دہشتگردی کی وجہ سے ملک بھر کے عوام پریشان ہیں۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔
کوئٹہ سے مزید